Saas Bahu Achaar…ساس بہو اچار
1 Season

تبصرہ:محسن حیات شارف

یہ ایک فیملی سیریز ہے لیکن ذرا ہٹ کے کہ یہاں زیادہ تر ان رشتوں کی خوبصورتی دکھائی گئی ہے کہ جن کے بارے میں عموماً منفی بات پڑھتے سنتے ہیں۔
مرکزی کردار تو ایک طلاق یافتہ ماں کا ہے کہ جو اپنے بچوں کو اپنے پاس رکھنے کے لیے خود کو معاشی طور پر مضبوط رکھنا چاہتی ہے اور اس کے لیے اپنا کاروبار کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس سب میں اس کی مدد کر رہی ہے اس کی ساس۔ اس کی ساس کہ جو ہر مشکل میں اس کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر موقع پر موجود۔ مجھے تو اس سیریز میں سب سے زیادہ پسند ”بڑھیا“ کا کردار آیا۔
ایک باپ کہ جو اپنی یتیمی اور بچپن کے حالات کی وجہ سے ایک الجھی ہوئی شخصیت کا مالک ہے کہ اپنے بچوں کی ذمہ داری سے اکتائے رہنا لیکن اپنی دوسری بیوی کے پہلے سے موجود بچے کو مکمل تحفظ فراہم کرنا۔ شاید اس کی وجہ یہ کہ دوسری ذمہ داری اس نے اپنی مرضی سے اپنے سر لی۔
بچوں کی سوتیلی ماں کہ جو ان کے لیے ہرگز سوتیلی نہیں۔ محبت، ایثار اور ذمہ داری کا ایک پیارا روپ…
بچے کہ جو ان حالات سے دلبرداشتہ غلط عادات کا شکار ہو رہے ہیں ، نفسیاتی الجھنیں پنپ رہی ہیں۔
ایک اچھی فیملی سیریز …

محسن_ریویو

موویز_2022

سیریز_22

Leave a Comment