تبصرہ:محسن حیات شارف
جوان بیٹے کو جب یہ پتا چلا کہ اس کی اصل ماں وہ نہیں جس کے ساتھ وہ اب تک رہا ہے بلکہ اس کی ماں گاؤں میں رہتی ہے جہاں لڑکے کا دادا، چچا اور بوا بھی رہتے ہیں۔
آخر ایسا کیا ہوا تھا کہ اس کے باپ کو گاؤں چھوڑ کر شہر آنا پڑا ؟ اس کی ماں ان کے ساتھ کیوں نہ آ سکی؟ آخر وہ بیٹے کو ڈھونڈنے شہر کیوں نہ آئی؟
یہ سوال ذہن میں رکھے بیٹا بظاہر اپنے چچازاد بھائی کی شادی کے موقع پر خاندان سے پہلی بار ملنے جا رہا ہے لیکن دراصل اس کے پاس ایک امانت ہے جو گاؤں لوٹانے جا رہا ہے۔ وہ امانت آخر کیا ہے؟؟
اس کی ماں سنتوشی کا کردار بہت گہرائی سے لکھا گیا اور اتنا ہی خوبصورتی سے نبھایا گیا۔ خاص طور پر بیٹے اور شوہر کے واپس آنے کی امید کی کیفیت کو جیسے دکھایا گیا۔ وہ بے بسی ، حسرت جیسے مجسم شکل میں سامنے آگئی ہو۔ کمال…
خاندانی مسائل کیسے معاشرتی اونچ نیچ سے الجھتے سیاست کی بھول بھلیوں میں گم ہوتے ہیں ۔ یہ بھی دیکھنے قابل ہے کہ آخر وہاں حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں کہ چند دن کا مہمان بن کر جانے والا نرمل وہاں رکنے کا فیصلہ کرتا ہے، پیار کرنے والے دلوں میں کیسے بدگمانی پھل پھول کر تناور درخت بنتی ہے، اور پھر کیسے ڈرامائی انداز میں نرمل گاؤں سے جاتا ہے۔ آخری قسط کے بالکل آخری سین کا آخری ڈائیلاگ اور اسے بولنے اور سننے والوں کے تاثرات احساسات کی الگ ہی دنیا میں لے جاتے ہیں۔
یہ سیزن دیکھیں تاکہ پھر بے تابی سے دوسرے سیزن کا انتظار کریں کہ کہانی تو مزید ابھی پھیلے گی۔
محسن_ریویو
موویز_2022
سیریز_22