ان دونوں بہنوں کی ماں مر چکی تھی۔ قحط سالی کی وجہ سے پانی کی قلت تھی۔ چھوٹی بہن کو پیاس ستا رہی تھی۔ اسے روتا دیکھ کر بڑی بہن پانی کی تلاش میں نکلی۔خود نہیں پیا اس کے لیے لے کر آئی۔ چھوٹی بہن پانی پی رہی تھی… بڑی بہن بولی:
”پیو…پیو…ماں تو میری مری ہے، تمہاری ماں تو زندہ ہے…!“