یہ ایک عام کہاوت ہے کہ گاجر کھانے سے اندھیرے میں دکھائی دینے لگتا ہے۔ کہتے ہیں کہ گاجروں میں کیروٹین نامی مادہ پایا جاتا ہے جو وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے اور وٹامن اے کی مدد سے ہم اندھیرے میں بھی دیکھنے پر قادر ہو جاتے ہیں۔
یہی وجہ تھی کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران لڑاکا طیاروں کے پائلٹوں کو گاجریں افراط سے کھلائی جاتی تھیں تا کہ جب وہ اندھیرے میں بمباری کرنے جائیں تو انھیں اپنا نشانہ آسانی سے نظر آ جائے۔
مگر حقیقت یہ نہیں ہے، گاجریں کھانے سے ممکن ہے کہ بینائی میں کچھ بہتری آ جاتی ہو مگر یہ کہنا کہ اس کی وجہ سے اندھیرے میں دکھائی دینے لگتا ہے، محض ایک مغالطہ ہے اور کچھ نہیں۔