62

بالی ووڈ فلمز VS ساؤتھ فلمز

تحریر: ماہم حیا صفدر

بالی ووڈ کی فلمز اور خصوصاً نئی آنے والی فلمز دیکھ کر لگتا ہے کہ بالی ووڈ کے پاس اپنا کوٸی ٹیلنٹ نہیں رہا۔ بالی ووڈ جیسے ”چھاپہ فیکٹری“ بن چکی ہو۔ ان کی آنے والی اوریجنل فلمز دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے بالی ووڈ میں اچھے رائٹرز کا کال پڑ چکا ہے۔ ساؤتھ کی فلم انڈسٹری اب جس طرح گرو کر رہی ہے ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلم منظرِ عام پہ آ رہی ہے، لگتا ہے بالی ووڈ کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اجے دیوگن اور سنجے دت جیسے بالی ووڈ سپر اسٹارز ساؤتھ موویز میں گیسٹ اپیئرینس اور ثانوی کردار کرنے لگے ہیں۔ جو کمی بچ جاتی ہے وہ ساؤتھ فلمز کو کاپی کر کے پوری کر لی جاتی ہے۔ ایک وقت تھا جب ساؤتھ موویز جنگلی ہیروز اور ولنز کو لے کے مار دھاڑ اور غنڈہ گردی پر ہی مبنی ہوتی تھیں۔ اب تو ایک سے بڑھ کے ایک اچھا اور یونیک موضوع سامنے لایا جاتا ہے جو منفرد اور نیا کام دیکھنے والوں کے لیے خوش آٸند ہے۔ ساؤتھ کی موویز مقامی زبانوں میں ہونے کی وجہ سے پہلے عالمی سطح پر وہ پذیراٸی حاصل نہ کر سکیں جو انہیں چھاپ کر بالی ووڈ نے حاصل کر لی۔ اب وقت بدل چکا ہے۔ انٹرنیٹ اور دیگر فاسٹ ذرائع کی مدد سے فوراً پتا چل جاتا ہے کہ بالی ووڈ کی یہ فلم فلاں ساؤتھ فلم کی کاپی ہے۔ ماضی میں بھی بالی ووڈ نے بہت ساری لالی ووڈ فلمز اور گیتوں کو من و عن کاپی کیا اور کامیاب فلمیں بنیں۔
اگر بالی ووڈ کا موازنہ ساؤتھ انڈسٹری سے کیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ ساؤتھ ایکٹرز کی ایکٹنگ سکلز بالی ووڈ سٹارز سے کئی گنا بڑھ کے ہیں۔ ساؤتھ انڈسٹری کے پاس رجنی کانتھ، پربھاس، مہیش بابو، سدھیر بابو، چرن جیوی، رام چرن، جونیئر این ٹی آر، سوریا، پون کلیان، جیام روی، نانی، عادی، بھرت، روی تیجا، شام، علی، رگھو بابو، ناگا چیٹنیا، مموٹی، دُلقر سلمان، نِتھِن، رام Pothineni، وکرم، وشنو منچو، رانا Daggubati، گوپی چند، جیوا، وجے دیورکونڈا، آریا، ورن تیج، عادھی پِنِی سیٹی، یش، دھنوش، وینکاٹیش، پنیت کمار، بیلم کونڈا، پرتھوی راج، اُنی مُکندن، الاری نریش، شرو آنند، آدیوی سیش، ناگ ارجنا، کلیان رام، کمال ہاسن، الو ارجن، الو سریش، سندیپ کشن، آکھل اکینینی، ناگا شوریا، نوِن پاؤلے، وشنو وشال، دِگانتھ، نِکھل سدھارتھ، تووینو تھامس، سائی دھرم تیج اور ارجن داس جیسے قابل اکٹرز ہیں۔ جب کہ دوسری جانب بالی ووڈ میں وہی سِن رسیدہ خانز، اکشے کمار، اجے دیوگن وغیرہ کا ہی ہولڈ ہے۔ نہ قابلِ ذکر نئے ایکٹرز نظر آ رہے ہیں نہ نئے آنے والوں میں وہ دم خم ہے نہ ان کی پذیراٸی کی جا رہی ہے۔ نیز ساؤتھ فلم انڈسٹری کے پاس ولنز، کامیڈینز، راج مولی جیسے قابلِ ذکر ڈائریکٹرز، میوزیشنز اور سنگرز موجود ہیں۔ ساؤتھ انڈین ایکٹریسز کی ایک لمبی فہرست موجود ہے جو بالی ووڈ میں بھی کام کر چکی ہے نیز دیگر ایکٹریسز سے زیادہ قابلیت کی حامل ہیں جن میں سمانتھا، آسن، سائی پلوی، کاجل اگروال جیسی ہیروئنز شامل ہیں۔
یہ کچھ فلمز ہیں جنہیں بالی ووڈ نے کاپی کیا، ری میک بنایا یا آفیشل ری میک بنایا۔ بالی ووڈ تیلگو، تامل، ملیائیلم، میراٹھی وغیرہ میں بننے والی فلموں کو کاپی کرتا رہتا ہے۔
کک (روی تجیا کی فلم کی کاپی)
سنگھم، Ghajini، ہالی ڈے (تھیلاپتی وجے کی فلم کی کاپی)،
کیری آن جٹا (وشنو منچو کی فلم کی کاپی)
نائیک، تیرے نام (1992 کی ساؤتھ فلم Sethu کی کاپی)
ہیرا پھیری (ملیائلم فلم رام جی راؤ سپیکنگ کی کاپی)
سمبا (این ٹی آر کی فلم ٹیمپر کی کاپی)
باڈی گارڈ (ملائیلم مووی باڈی گارڈ کی کاپی)
سوریاونچم (اسی نام سے ساؤتھ مووی تھی اس کی کاپی ہے)
وانٹڈ (Pokiri کی کاپی)
Heropanti (Parugu کی کاپی الو ارجن کی فلم تھی)
باغی (Varsham کی کاپی،پربھاس ہیرو تھا یہاں)
باغی 2 (Kashanam کی کاپی)
میں تیرا ہیرو (Kandireega فلم کی کاپی،رام ہیرو تھا)
ریڈی (سلمان کی یہ فلم ساؤتھ کی فلم Ready کی کاپی ہے رام ہیرو تھا یہاں)
سن آف سردار (Maryada Ramanna کی کاپی)
راؤڈی راٹھوڑ (Vikramarkudu، روی تیجا کی فلم کی کاپی)
بلو باربر (Kadha Parayumbol، مموٹی کی فلم کی کاپی)
پہیلی (Duvida کی کاپی)
بیوی نمبر 1 (Sathi Leelavathi کی کاپی)
جڑواں (تیلگو فلم ہیلو برادر کی کاپی)
نو اینٹری (تامل فلم چارلی چیپلن کی کاپی)
ہم آپ کے ہیں کون (ندیا کے پار ہندی فلم کی کاپی ہے۔ یہ ویسے ہی ایڈ کی ہے کہ یہ فلم سپرہٹ رہی مگر یہ بھی کاپی ہے)
جے ہو (Stalin کی کاپی)
ہر دل جو پیار کرے گا (یہ موہن لال کی ایک ملائیلم فلم کی کاپی ہے)
شادی کر کے پھنس گئے یار (ایک تیلگو فلم کی کاپی ہے مدھدون کی فلم تھی)
کیوں کی (ملائیلم فلم کھلاوکٹم کا ری میک)
Maharashi کا ری میک سلمان خان بنانے جا رہے ہیں
دی پاور آف ون (Athadu کا ری میک ہے)
تیور (Okkadu کا ری میک)
فورس (Kaakha Kaakha کا ری میک)
ایک دیوانہ تھا (Vinnaithandi Varuvaayaa کا ری میک)
Helen (ملائیلم فلم تھی جس کا ری میک بن رہا ہے۔)
خوشی (تامل فلم Kushi کا ری میک)
ینگستان (لیڈر کی ری میک)
لویاتری (الیانا اور رام کی Devadasu کا فلاپ ری میک)
تڑپ (RX 100 کا ری میک)
رامیا وستاویا (Nuvvostanante Nenoddantana کی کاپی)
سنڈے (Anukokunda Oka Roju کی کاپی)
Prassthanam (اسی نام کی ساؤتھ مووی سے کاپی کی گئی)
انسان (Khadgam کی کاپی)، Geetha Govindam (اس آل ٹائم فیورٹ فلم کا بھی ری میک بن رہا ہے)
عجب غضب لو (Allari کی مووی Seema Tapaki کی کاپی)
آغاز (Sivayaa کی کاپی)
مائی وائف’ز مرڈر (Madhyanam Hatya کی کاپی)
گول مال (ملائیلم فلم Kakkauyi کی کاپی)
آل دا بیسٹ: فن بیگنز ( Veettuku Veedu تامل فلم کی کاپی)
Yuva ( تامل فلم Ayitha Ezhuthu کی کاپی)
ایکشن جیکسن (مہیش بابو کی Dookudu کی کاپی)
ضمیر (ملائیلم فل Mazhayethum Munpe کا ری میک)
کہو ناں پیار ہے (Ratha Sapthami kannada فلم کی کاپی)
وکرم ویدھا کی کاپی سیف اور ہریتک کو لے کے بنائی گئی ہے۔
سپر ہٹ اور میری پسندیدہ Ratsasaan کی کاپی اکشے کمار کو لے کے بنائی گئی۔
Swades (کنڑا فلم کی کاپی)
وراثت (کمل ہاسن کی تیلگو فلم کی کاپی)
بھول بھلیاں (ملائیلم فلم کی کاپی)
رہنا ہے تیرے دل میں (تامل فلم کی کاپی)
جدائی (تیلگو فلم کی کاپی، جگ پتی بابو کی فلم)
تقدیر والا (تیلگو فلم یامالیلا کی کاپی)
صرف تم (کڈھل کوٹائی کی کاپی)
ہلچل (ملیائیلم فلم گاڈ فادر کی کاپی)
ساتھیا (تامل فلم کی کاپی
آر مادھون کی فلم تھی)
رن (آر مادھون کی رن فلم کی کاپی)
آمدنی اٹھنی خرچہ رُپیہ (تامل فلم کی کاپی)
کبیر سنگھ (ارجن ریڈی کی کاپی)
ایک دیوانہ تھا (تامل فلم کی کاپی)
مسٹر اینڈ مسز کھلاڑی (تیلگو فلم کی کاپی،راجندر پرساد لیڈ رول میں)
کھٹا میٹھا (ملیائلم فلم کی کاپی،موہن لال لیڈ رول میں)
لکشمی (فلم کنچنا کا ری میک)
مجھے کچھ کہنا ہے (میری فیورٹ فلم تھولی پریما کی کاپی، ورون تیج لیڈ رول میں)
وہ سات دن (تامل فلم کی کاپی)
دے دنا دن (ویٹم کی کاپی)
شہزادہ (میری پسندیدہ فلم Ala Vaikunthapuuramuloo کی فلاپ کاپی)
باس (Pokkiri Raja کی کاپی)
دھڑک (مراٹھی مووی سیرت کی کاپی)
Mimi (مراٹھی مووی Dombivali کی کاپی)، اوکے جانو (تامل فلم کی کاپی)
ویلے (تیلگو فلم کا ری میک)
بچن پانڈے (جگر ٹھنڈا کی کاپی)
بلو (Kadha Parayumbo کی کاپی)
ہاؤس فل 2 (Mattupetti Machan، مکیش کی بلاک بسٹر فلم کی کاپی)
گرم مصالحہ (Boein Boeing کی کاپی)
گبر از بیک (Ramaana کا ری میک)
ہنگامہ 2 (ملائیلم فلم Minnaram کی کاپی)
سیلفی (ڈرائیونگ لائسنس کی کاپی)
بگ برادر (رجنی کانت کی باشا کی فلاپ کاپی)
یو ٹرن (فیورٹ کانڑا مووی یو ٹرن کا ریمیک)
ہٹ (راجکمار کی یہ مووی تیلگو مووی ہٹ کی کاپی ہے)
بچن پانڈے(ورون تیج کی فلم کی کاپی ہے وہ بھی انتہاٸی سستی اور تھرڈ کلاس)

گول مال ریٹرنز (آج کی تازہ خبر کی کاپی)
کمال ہاسن کی چاچی 420 شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ڈیئر کامریڈ Theri، Alavakunthaparamalu remake، DJ Remake، Kirik Party Remake، Chhori، Vikram Vedha remake، Guns of north، بچن پانڈے، کبھی عید کبھی دیوالی، بول بچن (وینکاٹیش اور رام کی فلم تھی جسے اجے نے کاپی کیا)
Kaithi، Thaddam، Khaali peeli،
دل بے چارہ (سشانت سنگھ کو لے کے بنائی گئی)
درشیام، جرسی، ریمبو، Anniyan remake، سنکی، Naandhi وغیرہ کتنی ہی فلمیں ہیں جو کاپی کی گئی ہیں۔
یہ تقریباً ایک سو گیارہ فلمز ہیں جو بالی ووڈ کی کاپی شدہ فلمز کی فہرست میں شامل ہیں ورنہ یہ فہرست بہت طویل ہے۔ ان فلمز میں سے زیادہ تر فلمز بالی ووڈ کے سپر سٹارز کو لے کر کاپی کی گئی ہیں جن میں سلمان خان، شاہ رخ خان، اکشے کمار، اجے دیوگن وغیرہ شامل ہیں۔ ان میں سے چند ایک ہی ایسی فلمز ہوں گی جو میں نے نہیں دیکھیں۔ باقی تمام فلمز کے سینز، ڈائیلاگز، کپڑے، مووز سب کاپی کیا گیا ہے۔
ساؤتھ انڈین موویز اپنے موضوعات، میوزک اور اداکاری کی بنیاد پر دن بدن عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔ وہ لوگ جو بالی ووڈ کے پرستار ہیں ان کو مخلصانہ مشورہ یہی ہے کہ وہ کاپیڈ فلم سے بہتر اوریجنل فلم دیکھ لیا کریں کہ ہندی ڈبڈ میں بھی یہ فلمز موجود ہوتی ہیں۔ اس کا اصل مقصد اوریجنل ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اوریجنل رائٹرز اور ایکٹرز کو سراہنا ہے تا کہ وہ مزید اچھا اور منفرد کام کرتے رہیں۔ نہ کہ ”چھاپہ فیکٹری“ کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ بنا بنایا حلوہ ”ڈش آؤٹ“ کر کے عوام کے سامنے پیش کر دے اور اسے داد دی جائے۔
اوریجنل دیکھیں اور اوریجنل ٹیلنٹ کو سپورٹ کریں۔

اگر آپ کو یہ تحریر پسند آئی ہے تو براۓ مہربانی اسے اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ بھی شئیر کریں ۔۔۔ جزاک اللہ خیراً

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں