fish, aquarium, sea-288988.jpg 71

مچھلی کے کانٹے

مچھلی کے کانٹے اصل میں مچھلی کی ہڈیاں ہی ہوتی ہیں جو بہت باریک ہوتی ہیں، اس لیے ہمیں کانٹے جیسی لگتی ہیں۔
مچھلیوں میں ہمیں ہڈیوں والی مچھلیاں (osteichthyes) اور بغیر ہڈی والی مچھلیاں (chondrichthyes) دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ان میں ہڈی کی بجائے صرف cartilage ہوتا ہے۔ اسی طرح کا سخت ٹشو جس سے ہمارا ناک، کان وغیرہ بنا ہے۔
مچھلیوں کی ہڈیوں کا سائز باریک اور چھوٹا ہوتا ہے اور ان کا وزن بھی کم ہوتا ہے، اسی لیے یہ کانٹوں کی طرح کی ہوتی ہیں۔ ایسی باریک باریک اور ہلکی ہڈیوں کا مچھلیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ وہ یہ کہ مچھلی نے پانی میں تیرنا ہوتا ہے سو اس کی ہلکی ہڈیاں اسے تیرنے میں مدد کرتی ہیں۔
مچھلی کی ہڈیوں کا سائز اور وزن کم ہوتا ہے جس وجہ سے ہڈیوں کی کثافت کم ہوتی ہے اور کم کثافت (density) والی چیزیں پانی میں آسانی سے تیرتی ہیں۔ اس لیے مچھلی کی ہڈیوں میں ہماری ہڈیوں کی طرح منرلز اتنی مقدار میں موجود نہیں ہوتے۔ مچھلی کو ہمارے جتنی مضبوط ہڈیوں کی ضرورت بھی نہیں ہوتی، کیوں کہ ان کے اردگر پانی بطور شاک جذب کرنے والی چیز کے موجود ہوتا ہے۔
یہ کانٹوں جیسی ہڈیاں پسلیوں کی صورت میں ہوتی ہیں، اس کے علاوہ مچھلی کے فنزاور دم میں بھی موجود ہوتے ہیں۔

اگر آپ کو یہ تحریر پسند آئی ہے تو براۓ مہربانی اسے اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ بھی شئیر کریں ۔۔۔ جزاک اللہ خیراً

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں