جوا ___ علی اکمل تصور

اس کے اٹھتے قدم رک گئے۔ سامنے چائے کا ایک ہوٹل تھا۔ سب جانتے تھے کہ یہاں چائے کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے کرکٹ میچ پر جوا کھیلا جاتا ہے۔ نمبروں کی گیم میں کوئی ہار جاتا تھا تو کوئی جیت جاتا تھا۔آج کوئی ہارا تھا۔ دوست اسے تسلی دے رہے تھے…،

”فکر مت کرو یار…اگلی بار جیت تمہاری ہوگی…!“
ہارنے والا تو چلا گیا…مگر… اس سے چلا نہیں جا رہا تھا۔اچانک ہی بوجھ بہت بھاری ہو گیا تھا۔ صبح اس کے بیٹے نے اکیڈمی فیس کے لیے پانچ ہزار روپے لیے تھے۔ کوئی کھیل کر ہارا تھا تو کوئی مزدوری کرتے ہار گیا تھا…!

Leave a Comment